Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

کرنے سے 2 بھائیوں میں دشمنی پیدا ہو جاتی ہے،ساس اور بہو ایک دوسرے کے خلاف ہو جاتے ہیں ، شوہر اور بیوی میں ایک دوسرے پر اعتماد ختم ہوجاتا اور بات بات پر آپس میں لڑائی رہنے لگتی ہے اور آخر کاران میں طلاق اور جدائی کی نوبت آجاتی ہے ،بھائی اور بہن کے درمیان تعلقات ٹوٹ جاتے ہیں اور یوں ایک ہنستا بستا گھر اُجڑ کر رہ جاتا ہے (6):دوسروں کے لئے برے خیالات رکھنے والے افراد پر فالج اور دل کی بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہو جاتا ہے جیسا کہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ایک تحقیقی رپوٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ افراد جو دوسروں کے لئے مخالفانہ سوچ رکھتے ہیں اور اس کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار اور غصّے میں رہتے ہیں، ان میں دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ 86% بڑھ جاتا ہے۔([1])

ہمیشہ اچھا ہی سوچا کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے بدگمانی کس قدر خطرناک بیماری ہے، اس لئے ہم پر لازِم ہے کہ مثبت ہی سوچ اپنائیں، ہمیشہ دوسروں کے بارے میں اچھا ہی گمان کریں۔ حدیثِ پاک میں ہے:اچھا گمان اچھی عبادت سے ہے۔([2])

 مفسر قرآن، حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس حدیثِ پاک کی شرح میں  لکھتے ہیں : یعنی مسلمانوں سے اچھا گمان کرنا، ان پر بدگمانی نہ کرنا یہ بھی اچھی عبادات میں سے ایک عبادت ہے۔([3])

اس لئے ہمیشہ اچھا ہی سوچئے، کسی کے بارے میں بُرے اور منفی خیالات آ بھی جائیں


 

 



[1]... صراط الجنان، پارہ:26، الحجرات، زیر آیت:12، جلد:9، صفحہ:435-436۔

[2]...ابو داؤد، کتاب الادب، باب فی حسن الظن، صفحہ:781، حدیث:4993۔

[3]...مرآۃ المناجیح، جلد:6، صفحہ:621۔