Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

تو انہیں جھٹک دیا کیجئے! حُسْنِ ظَنّ کے پہلو نکالنے کی کوشش کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ثواب کے مواقع بھی ملیں گے، سوچ بھی پاک صاف رہے گی، لڑائی جھگڑوں سے بھی کافی حد تک بچت ہو جائے گی، آپ کا کردار بھی نکھرے گا اور لوگوں میں عزّت بھی بنے گی۔ اللہ پاک ہمیں ہر معاملے میں مثبت سوچ اپنانے، اچھا سوچنے، اچھے ہی کام کرنے اور اللہ پاک کی رحمت سے اچھی اُمِّید رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:تفسیر سننے سنانے کا حلقہ

اے عاشقانِ رسول!  دِل میں عشقِ رسول بڑھانے، سُنّتوں پر چلنے، نیک نمازی بننے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار برکتیں ملیں گی۔ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: تفسیر سننے سنانے کا حلقہ بھی ہے۔

 *قرآنِ مجید سیکھنا بہت فضیلت والا کام ہے:  * اَحادیث میں اس طرح مضمون ہے: صبح اس حال میں کرو کہ یا تُم عالِم ہو یا طالِبِ عِلْمِ دین([1]) * ایک روایت کے مطابق صبح کے وقت قرآنِ مجید کی ایک آیت سیکھنا 100 رکعت نفل پڑھنے سے بہتر ہے([2])


 

 



[1]... دارمی، المقدمۃ، باب فی ذھاب العلم، صفحہ:96، حدیث:254۔

[2]... ابن ماجہ، باب فضل من تعلم القرآن و علمہ، صفحہ:48، حدیث:219 ۔