Book Name:Musbat Soch Ki Barkat

*الحمد للہ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگاتے ہیں  * اس میں 3 قرآنی آیات  * ان کا ترجمہ اور تفسیر سنی، سنائی جاتی ہے  * فیضانِ سُنّت سے دَرْس ہوتا ہے  * شجرہ شریف پڑھا جاتا ہے  * دُعا ہوتی ہے اور  * آخر میں اشراق، چاشت کے نوافِل بھی ادا کئے جاتے ہیں *آپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی  * حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([1])   * صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو بَرَکت ملے گی  * سارا دِن اچھا گزرے گا  * صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا * شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا  * ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی  * اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم کی رُوحانی توجُّہ ملے گی  * ایمان تازہ ہو گا  * ان کے وسیلے سے کی گئی دُعائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُوری ہوں گی  * ایک بڑی بَرَکت یہ کہ نمازِ فجر سے نمازِ اشراق تک مسجد میں رُکنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے اس پر عَمَل کی سَعادَت مل جائے گی  * حدیثِ پاک کے مطابق جو نمازِ فجر کے بعد ذِکْرُ اللہ  میں مشغول رہے، پھر اشراق، چاشت کے نوافِل پڑھے، اسے جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔([2])

ویزے مل گئے

ایک اسلامی بھائی تقریباً 14 سال سے بیرونِ ملک میں ہیں جہاں اُن کااپنا کاروبار ہے،اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرُور ت پڑی۔اُنہوں نے


 

 



[1]... مستدرک، کتاب العلم، باب من جاء المسجد...الخ، جلد:1، صفحہ:281، حدیث:317 ۔

[2]... شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:420، حدیث:3957۔