• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • مثبت سوچ کی برکت arrow icon
    • page 15
    book-logo
    book_icon
    مثبت سوچ کی برکت
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    اُس نے پھر آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو سیر و تفریح کے لئے چلنے کی دعوت دی، آپ نے پھر وہی جواب دیا۔ تھوڑی دیر کے بعد تیسری بار وہی شخص آیا، اب کی بار اُس نے کہا: آپ کو اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم یاد فرما رہے ہیں۔ بَس یہ سننا تھا کہ عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بدن پر کپکپی طاری ہو گئی اور آپ ننگے پاؤں ہی دیدارِ محبوب کے لئے دوڑ پڑے۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم شہر سے باہر ایک درخت کے نیچے جَلْوہ فرما تھے، آپ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا: ہمارے بار بار بُلانے پر آپ نہیں آئے؟ عرض کیا: یارسولَ اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ یاد فرما رہے ہیں؟ آپ تو میری کُند ذِہنی کو جانتے ہیں، یا رسولَ اللہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! میں آپ کی پاک بارگاہ میں شِفَا کا طلب گار ہوں۔ عَلَّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی فریاد سُن کر دریائے رحمت جوش میں آیا، نبئِ رحمت، شفیعِ اُمّت صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اپنا مُنہ کھولو! عَلَّامہ تفتازانی نے مُنْہ کھولا تو سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی  تاجدار صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے اپنا لُعابِ مبارک یعنی برکت والا تھوک آپ کے منہ میں ڈال دیا اور دُعا بھی فرمائی۔ اس کی بَرَکت سے علّامہ تفتازانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو کند ذِہنی(یعنی یادداشت کی کمزوری) سے نَجات ملی اور آپ بہت بڑے عالِمِ دِین بن گئے۔ ([1])

    مِرے تم خواب میں آؤ، مِرے گھر روشنی ہو گی         مِری قسمت جگا جاؤ، عِنایت یہ بڑی ہو گی

    مجھے گر دید ہو جائے، تو میری عید ہو جائے ترا دیدار جب ہو گا ،مجھے حاصِل خوشی ہو گی

    خَزاں کا سَخْت پَہرا ہے،غموں کا گُھپ اندھیرا ہے       ذرا سا مسکرا دو گے ،تو دِل میں روشنی ہو گی([2])


     

     



    [1]... شذرات الذہب، سنۃ احدیٰ و تسعین و سبعمائۃ، جلد:8، صفحہ:548-549  خلاصۃً۔

    [2]...وسائل بخشش، صفحہ:391 ملتقطًا۔

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • درودِ پاک کی فضیلت
    • گنہگار کی بخشش ہو گئی
    • (1):کسی کو حقیر مت سمجھئے!
    • (2):ہمیشہ مثبت سوچ ہی رکھئے!
    • روایت سے ملنے والے دو سبق
    • ماضی کی تلخ یادیں
    • زندگی سے لفظِ کاش نکال دیجئے!
    • ماضِی سے سیکھا کیجئے!
    • ایک ہزار غلط دروازے بند ہو گئے
    • تلخ ماضِی المیہ نہیں استاد ہے
    • ہمیشہ نیک اُمِّید ہی رکھئے!
    • بُرا گمان رکھنا ہلاکت کا سبب ہے
    • کامیابی کے لئے اچھی سوچ ضَرُور ی ہے
    • اچھے اور بُرے گمان کی مثالیں
    • زبان سے اچھے ہی الفاظ نکالئے!
    • عَلَّامہ تَفْتَازانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ پر کرم ہو گیا
    • کیا تم میرے اختیارات پر قابُو رکھتے ہو...؟
    • خُدا کرے تیری ہڈیاں ٹوٹ جائیں...!!
    • دُعا کے معاملے میں بھی مثبت ہی رہئے!
    • بدگمانی سے بچئے!
    • کسی کے مُتَعَلِّق بدگمانی نہ رکھئے!
    • اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ!
    • بدگمانی کے نقصانات
    • ہمیشہ اچھا ہی سوچا کیجئے!
    • 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:تفسیر سننے سنانے کا حلقہ
    • ویزے مل گئے
    • القرآن الکریم موبائل ایپلی کیشن
    • کم بولنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے
    • 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں
    • (1)شبِ جُمعہ کادُرُود
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے
    • (2)تمام گُناہ مُعاف
    • (3)رَحْمت کے ستّر(70) دروازے
    • (4)چھ(6) لاکھ دُرُودشریف کاثواب
    • (5)قُربِ مُصْطَفٰے صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم:
    • (6)دُرُودِ شَفاعت
    • (1) ایک ہزار د ن تک نیکیاں
    • (2) گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami