Jannat Ki Zamaanat

Book Name:Jannat Ki Zamaanat

اسی جگہ نہیں بلکہ قرآنِ کریم میں عموماً جہاں بھی خوشخبری سُنائی جاتی ہے، تو یہی 2 وَصْف ذِکْر ہوتے ہیں: (1): بندہ مؤمن ہو (2): نیک عمل کرنے والا ہو۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ایمان قبول کرنے کے ساتھ ساتھ نیک اَعْمال کرنا، نمازیں پڑھنا، روزے رکھنا، زکوٰۃ دینا، حج ادا کرنا، والدین (Parents) کا ادب و احترام کرنا، تجارت (Trading) میں، کاروبار (Business) میں، غرض کہ زندگی کے ہر ہر معاملے میں شریعت کی پیروی کرنا بھی ضروری ہے۔

جنّت کی چابی کے دندانے

ایک مرتبہ حضرت وَہْب بن مُنَبِّه رَحمۃُ اللہ علیہ کی خِدْمت میں عرض کیا گیا:کیا کلمۂ طیبہ جنّت کی چابی نہیں ہے؟ فرمایا: کیوں نہیں (بالکل ہے) لیکن ہر چابی کے دندانے ہوتے ہیں، اگر تم ان دندانوں کے بغیر تالا کھولنا چاہو گے تو تالا (Lock) نہیں کھلے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ!کتنی پیاری مثال (Example) ہے یعنی کلمۂ طیبہ چابی ہے اور نَماز ،روزہ،حج،زکوٰۃ وغیرہ عبادات اس چابی کے دندانے ہیں، لہٰذا اس چابی کے ذریعے جنّت کا تالا کھولنا ہے تو *نمازیں بھی پڑھنی ہوں گی *روزے بھی رکھنے ہوں گے *حج فرض ہو تو وہ بھی ادا کرنا ہو گا *زکوٰۃ کی شرائط پائی جائیں تو زکوٰۃ بھی دینی ہو گی *باقی فرائض و واجبات  بھی پورے کرنے ہوں گے *گُنَاہوں سے بھی بچنا ہو گا۔ تب جنّت نصیب ہو گی۔

اللہ پاک ہمیں اِخْلاص  کے ساتھ کلمۂ طیبہ پڑھنے،اسے دِل میں سجائے رکھنے، اس


 

 



[1]...بخاری،کتاب الجنائز ،باب فی الجنائز و من کان …الخ،صفحہ:354۔