Book Name:Jannat Ki Zamaanat
گے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! جنتیوں کو جو کچھ عطا کیا جائے گا، اس میں سب سے زیادہ محبوب نعمت انہیں رَبِّ کریم کا دیدار ہو گی۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ عظیم الشان جنّت...!! ایسی اعلیٰ نعمت...!! جہاں ہر خواہش پُوری ہو گی، نعمتیں ہی نعمتیں ہوں گی، آرام ہی آرام ہو گا، سکون ہی سکون ہو گا اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہاں اللہ پاک کا دیدار نصیب ہو گا۔ اس جنّت میں جانے کے لئے ہمیں کیا کرنا ہو گا؟ آئیے! چند احادیث سنتے ہیں:
اللہ پاک سے جنّت مانگا کیجئے!
حدیثِ پاک میں ہے: جو بندہ اللہ پاک سے 3مرتبہ جنّت مانگے، جنّت کہتی ہے: اللّٰهُمَّ أَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ اے اللہ پاک! اسے جنّت میں داخِل فرما دے۔ ([2])
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! جنّت کتنی اعلیٰ نعمت...!! اور جنّت تک پہنچنے کا طریقہ کتنا آسان ہے؟ روزانہ 3مرتبہ اللہ پاک سے جنّت مانگنے کی عادَت (Habit) بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! جنّت نصیب ہو گی۔
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنّت کا
ہم مفلس کیا مَوْل چکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے([3])