Book Name:Jannat Ki Zamaanat
جنّتی کھانے کے ہر لقمےمیں جُدا لذّت ہو گی
روایات میں ہے: اللہ پاک فرشتوں کو فرمائے گا: میرے دوستوں (یعنی اَہْلِ جنّت) کو کھانا کھلاؤ! پس انہیں مختلف رنگوں (Colours) کے کھانے پیش کر دئیے جائیں گے۔ جنتیوں کو اس کھانے کے ہر لقمے (Bite) پر جُدا جُدا لذّت آئے گی۔ جب یہ کھانا کھا چکیں گے تو حکم ہو گا: میرے بندوں کو پانی پِلاؤ! اب مختلف قسم کے شربت پیش کئے جائیں گے، جن کے ہر گھونٹ پر علیحدہ علیحدہ مزہ آئے گا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اِس دُنیا میں ہمارے لئے سب سے بڑی جو پریشانی ہے، وہ یہی ہے کہ ہماری خواہشات (Wishes) پر پہرا لگایا گیا ہے، یہاں ہم اپنی مرضی نہیں چلا سکتے، بعض اَوقات آدمی کی ایک چھوٹی سی خواہش ہوتی ہے، وہ اس خواہش کو پُورا کرنے کے لئے زندگی بھر محنت کر ڈالتا ہے، پِھر بھی خواہش پُوری نہیں ہو پاتی، یہ کیا ہے؟ ہماری خواہشوں پر پہرا لگایا گیا ہے، یہاں ہماری ہر خواہش، ہر تمنّا، ہر مرضی پُوری نہیں ہوتی لیکن جنّت میں اَہْلِ جنّت پر کرم ہو گا، روایات میں ہے: اَہْلِ جنّت جب جنّت میں پہنچ جائیں گے تو ایک فرشتہ ان کے پاس آئے گا اور انہیں سلام کر کے، انہیں رَبِّ کریم کا ایک خطّ پہنچائے گا۔ اس خطّ میں لکھا ہو گا: وہ خُدائے بزرگ جو حیّ و قیُّوم ہے، جسے کبھی موت نہ آئے گی، اس کی جانِب سے ان جنتیوں کے نام پیغام جن پر کبھی موت نہیں آئے گی۔ اَمَّا بعد..!! بےشک میں کسی چیز کو کُنْ کہتا ہوں تو وہ ہو جاتی ہے۔ اب سے تمہیں بھی یہ