Jannat Ki Zamaanat

Book Name:Jannat Ki Zamaanat

سے زیادہ وقت مسجد میں گزاریں، مسجد میں دِل لگائیں اور اس کے ساتھ ساتھ مسجد کے ادب و احترا م کو بھی ہر وقت ملحوظ رکھیں۔ 

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

شیخین سےمحبّت رکھئے!

حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  اور حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ باہَر تشریف لائے،دیکھا تو سامنے سے حضرت ابو بکر و عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہما آ رہے ہیں۔ سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے حضرت علی رَضِیَ اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا: يَا عَلِيٌّ ‌اَتُحِبُّ ‌هٰذَيْنِ ‌الشَّيْخَيْنِ؟ اے علی! کیا تم ان دونوں شیخین سے محبّت کرتے ہو؟ عرض کیا: جی ہاں! یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! فرمایا: ‌اَحِبَّهُمَا ‌تَدْخُلِ ‌الْجَنَّةَیعنی ان دونوں سے محبّت کرتے رہو! تم جنّت میں پہنچ جاؤ گے۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو!  صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان بالخصوص حضرت ابوبکر و عمر رَضِیَ اللہ عنہما سے محبّت کرنا بھی جنّت میں لے جانے والا عمل ہے۔

اب خود غور فرما لیجئے! جب ان سے محبّت کرنے والا جنّتی ہے تو یہ خُود جنّتی کیوں نہیں ہوں گے۔ ہاں! ہاں! مسلمانوں کے یہ دونوں خلیفہ قطعی جنّتی بلکہ اَہْلِ جنّت کے سردار ہیں۔پیارے نبی، مکی مَدَنی، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: ابو بکر و عمر جنّتی


 

 



[1]...تاريخ بغداد، رقم:67، محمد بن اسحاق...الخ، جلد:1، صفحہ:262۔