Book Name:Jannat Ki Zamaanat
بوڑھوں کے سردار ہیں۔([1])
یعنی وہ لوگ جنہیں بڑھاپے میں موت آئے گی اور وہ جنّت میں جائیں گے، ان لوگوں کے سردار ابوبکر و عمر رَضِیَ اللہ عنہما ہوں گے۔
ہر صحابئ نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی! جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی! جنّتی جنّتی
اور عُمرِ فاروق بھی! جنّتی جنّتی عُثمانِ غنی! جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی! جنّتی جنّتی ہیں حسن حسین بھی! جنّتی جنّتی
والِدَینِ نبی! جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی! جنّتی جنّتی
اور ابو سُفیان بھی! جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی! جنّتی جنّتی([2])
جنّت میں لے جانے والے مزید اعمال
پیارے اسلامی بھائیو! ہر نیکی ہی جنّت میں لے جانے والی ہے، البتہ بہت سارے وہ نیک اعمال جن پر جنّت کی ضمانت دی گئی ہے، ان میں سے چند مزید نیک اعمال یہ ہیں: (1):سچ بولنا (2): وعدہ پُورا کرنا (3):امانت دار رہنا (4):اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرنا (5):آنکھوں کو جھکائے رکھنا (6): اپنے ہاتھوں کو گناہوں سے روکے رکھنا ۔رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو مجھے ان کاموں کی ضمانت دے، میں اسے جنّت کی ضمانت