Jannat Ki Zamaanat

Book Name:Jannat Ki Zamaanat

طاقت دی جاتی ہے کہ تم جس چیز کو کُنْ (یعنی ہو جا) کہو گے، وہ ہو جائے گی۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ کتنی عظیم نعمت ہے جو اَہْلِ جنّت کو عطا کی جائے گی...!! جنّتی جو چاہیں گے، بَس کُنْ کہیں گے تو چاہت پُوری ہو جائے گی۔ روایات کے مطابق جنّتی جب کھانا چاہے گا، اسے کھانا مِل جائے گا، جب کچھ پینا چاہے گا، اسے پینے کے لئے پانی، دُودھ، شہد (Honey)، شربت مل جائے گا، یہاں تک کہ جنّتی اُڑتے ہوئے پرندے کو دیکھ کر اگر اسے کھانا چاہے گا تو وہ پرندہ (Bird) فورًا پَک کراس کے سامنے آ جائے گا۔([2]) غرض کہ جنّتی جنّت میں جو چاہے گا، سو پائے گا، اس کی کسی چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خواہش کو ادھورا (Incomplete) نہیں چھوڑا جائے گا۔

جنّت میں کھیتی باڑی

روایات میں ہے: جنّت میں ایک آدمی آرام سے لیٹا ہو گا، اپنے ہونٹ ہِلائے بغیر دِل ہی دِل میں سوچے گا کہ اگر اجازت (Permission) ملے تو میں جنّت میں کھیتی باڑی (Farming) کروں۔ ابھی یہ دِل میں سوچ ہی رہا ہو گا کہ فرشتے اپنی مٹھیاں بند کئےاس کے پاس پہنچیں گے، سلام کریں گے، یہ فرشتوں کو دیکھ کر کھڑا ہو جائے گا، فرشتے کہیں گے: تم نے دِل میں تمنّا کی، لہٰذا ہم بیج لے کر آئے ہیں۔ وہ بندہ بیج (Seeds) لے کر انہیں زمین میں بَو دے گا، (جنّت میں چونکہ مشقت تو ہے نہیں، لہٰذا یہ بیج ڈالے گا تو) اسی وقت پہاڑوں


 

 



[1]...الانسان الکامل، الانسان الکامل حامل السر...الخ، صفحہ:15۔

[2]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:155-156، حصہ:1 خلاصۃً۔