Book Name:Jannat Ki Zamaanat
اللہ الْکَرِیْم! عاشقانِ رسول عشقِ رسول میں سرشار جھومتے ہوئے اُٹھیں گے۔ ([1])
امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےکیا خوب فرمایا:
روتے روتے گر پڑیں گے ان کے قدموں میں وہاں
روزِ محشر شافعِ محشر نظر جب آئیں گے
خُلد میں ہو گا ہمارا داخلہ اس شان سے
یارسولَ اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے([2])
پیارے اسلامی بھائیو! جنّت میں ہر ایک نہایت حسین و جمیل (Good-looking) ہو گا، حضرت عکرمہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: جنّت میں ہر شخص33 سالہ نوجوان ہو گا، ان کے قد حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلام کے قد کے برابر 60 گز یعنی 90فٹ ہوں گے، سب ہی خوبرو یعنی خوبصورت جوان ہوں گے، انہیں 70 حُلّے (یعنی جنتی جوڑے) پہنائے جائیں گے، ہر حُلّہ 70رنگ بدلے گا اور ان کا حُسن و جمال ایسا ہو گا کہ جنّتی اپنی زوجہ (Wife) کے چہرے میں اور اس کی زوجہ اس کے چہرے میں اپنا چہرہ دیکھ لیا کرے گی (گویا ان کےچہرے آئینے کی طرف صاف شفاف (Transparent) ہوں گے)۔ ([3])