Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat
کروں گا کہ اس میں سمجھدار لوگ بھی حیران رہ جائیں گے۔( [1] )
مسلماں آہ ! غافِل ہو گئے نیکی کی دعوت سے بڑھا جاتا ہے ہائے ! زورِ باطِل یارسولَ اللہ !
پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں سنبھل جانا چاہئے ! ہمارے مُعَاشَرے میں بُرائیاں اِتنی عام کیوں ہو گئی ہیں؟ مَسجدیں وِیران اور گُنَاہوں کے اَڈَّے کیوں آباد ہیں؟ اس لئے کہ بُرائیوں کی ترغیب عام ہے ، سوشل مِیڈیا ( Social Media ) ، اِنٹَرنیٹ ، ٹی ، وی چَیْنَلز ، اخبارات ( News Papers ) اور نہ جانے کیسے کیسے طریقوں سے گُنَاہ پھیل بھی رہے ہیں اور اِن کی ترغیب بھی عام دِلائی جا رہی ہے ، اِس کی جگہ اگر ہم نیکی کی دَعوت عام کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکرِیْم ! گُنَاہوں کا سَیلاب تھم جائے گا ، کاش ! ہر مُسلمان اپنی اِس بُنْیادی ذِمَّہ داری کو سمجھے ، ہم جہاں بھی ہوں ، حِکمتِ عَمَلی سے ، اپنی طاقت و اِخْتِیارَات دیکھ کر بس نیکی کی دعوت دیتے ہی رہیں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
سُنّتوں کی کروں خوب خدمت ہر کسی کو دوں نیکی کی دعوت
نیک مَیں بھی بنوں اِلتجا ہے یاخدا ! تجھ سے میری دُعا ہے ( [2] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اعلیٰ حضرت نے بے سَاخْتَہ نیکی کی دَعوت دی
اَلحَمْدُ للہ ! ہمارے آقا اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سَراپا مُبَلِّغ تھے۔ آپ