Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

نہ سر پر عمامہ شریف کاتاج ، راہِ سنّت سے دوردُنیا کی محبت میں مسرور اپنی قیمتی زندگی کو بے عملی اور جہالت کے اندھیروں میں گزار رہا تھا۔ میری زندگی میں روشنی  کی کِرن اس طرح نمودار ہوئی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کا ذہن دیا ، نمازِ عشاکے بعد لگائے جانے والے مدرسۃ المدینہ بالغان   میں شرکت کی دعوت پیش کی ، میں نے ان کی نیکی  کی دعوت کو قبول کر لیا اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے لگا ، الحمد للہ ! اس کی برکت سے  مَیں نے تجوید کے ساتھ قرآن کریم سیکھ لیا اور فیشن پرستی چھوڑ کر سنّتوں کا عامل بن گیا۔

یہی ہے آرزُو تعلمِ قرآں عام ہو جائے  تلاوت کرنا صُبح وشام میرا کام  ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مدنی قاعِدہ ( Madani Qaida )  موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو !  قرآنِ کریم کا فیضان عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن بھی جاری کی ہے ، جس کا نام ہے : مدنی قاعِدہ   ( Madani Qaida ) ۔ اس ایپلی کیشن میں مکمل مدنی قاعِدہ اور اس کی آڈیو   ( Audio )  شامِل کی گئی ہے یعنی اس ایپلی کیشن میں آپ مدنی قاعدے کے جس حرف یا جس لفظ پر کلک  ( Click ) کریں گے ، آڈیوں  ( Audio )  میں اس کا تَلَـفُّـظْ چلے گا ، یُوں اس ایپلی کیشن کی مدد سے آسانی کے ساتھ مدنی قاعِدہ پڑھ کر ، اس کی مشق  ( Practice ) کر کے دُرُست مخارج اور ضروری تجوید سیکھی جا سکتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اپنے اسمارٹ فون میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔