Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

نفسانی خواہشات کے پیچھے ہی بھاگتے چلے جاتے ہیں * دِل کیا تو نماز پڑھ لی ، نہ کیا تو نہ پڑھی * دِل کیا تو روزہ رکھ لیا ، نہ کیا تو نہ رکھا * دِل کیا تو موبائل پر فُضُول گیمز کھیلنے بیٹھ گئے * دِل کیا تو سوشل میڈیا پر فُضُول پوسٹیں دیکھنا شروع کر دیں * دِل کیا تو گُنَاہوں بھرے کاموں میں جا پڑے ، بَس جو دِل کیا ، وہ کرنا شروع ہو گئے ، کبھی یہ سوچنے کی فُرْصَت ملتی ہی نہیں کہ دِل میں جو خواہش اُبھر رہی ہے ، اس کے بارے میں اللہ پاک اور پیارےمحبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا کیاحکم ہے ، دِل میں اُبھرنے والی اس خواہش کا آخرت میں کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں؟ مَیں دِل میں اُبھرنے والی اس نفسانی خواہشات پر عمل کر کے  کہیں قبر و آخرت میں پھنس تو نہیں جاؤں گا...؟ یُوں غور و فِکْر کرنے کی عادَت عام طَور پر نہیں ہوتی۔

کامِل ایمان والا کون...؟

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنِ اتَّبَعَ هَوٰىهُ بِغَیْرِ هُدًى مِّنَ اللّٰهِؕ   ( پارہ : 20 ، سورۂ قصص : 50 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور اس سے بڑھ کر گمراہ کون جو اپنی خواہش کی پیروی کرے اللہ کی ہدایت سے جدا۔

                               رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لَا یُؤْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی یَکُوْنَ ہَوَاہُ تَبِعًا لِمَا جِئْتُ بِہٖ تم میں سے کوئی اس وقت تک  ( کامِل )  مومن نہیں ہو سکتا ، جب تک اس کی خواہشات میرے لائے ہوئے دِین کے تابِع نہ ہو جائیں۔ ( [1] )  

اللہ پاک ہمیں نفسانی خواہشات سے بچنے  اور اپنا اور اپنے  رسول کافرمانبردار ،  اطاعت گزار بندہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]... السنۃ  لابی بکر ابن ابی عاصم ، جز : 1 ، صفحہ : 46 ، حدیث : 15 ۔