Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

نے  اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے عِلمی مُذاکَرَے والے انداز کو باقی رکھا ہے ۔

اَلحَمْدُ للہ !  ماہِ ربیعُ الْاَوَّل کی آمد  آمد ہے ، ربیعُ الْاَوَّل شریف کی چاند رات سے لے کر  بارھویں شریف تک روزانہ عشا کی نماز کے بعد شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت  علامہ مولانا  محمدالیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ مدنی چینل پر لائیو ( Live )  مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں  ، آپ بھی ربیعُ الْاَوَّل کے 12مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیّت فرما لیجئے اور علم وحکمت کے مدنی پھول سننے کی سَعادت حاصل کیجئے ، اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرت کا ایک علمی مُذاکرہ

28 رجب المرجب ، سن 1337 ہجری ، جمعہ کا دِن تھا ، سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جبل پُور میں تشریف فرما تھے ،  عصر کے قریب کا وَقت تھا ، مُرِیْدِیْن اور عُشَّاق جمع ہو گئے ، مختلف علمی سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس دوران بدمذہبوں اور بُرے لوگوں کی صحبت سے بچنے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

شہزادۂ اعلیٰ حضرت علّامہ مصطفےٰ رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اس جلسے میں بعض وہ لوگ بھی تھے جو بد مذہبوں کے پاس بیٹھا کر تے تھے ،   اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی قیمتی نصیحتیں سُن کر وہ دِل ہی دِل میں اپنے آپ کو ملامت کر رہے تھے  اور کبھی کبھی کسی  کونے سے توبہ و اِسْتِغفار کی آوازیں بھی اُٹھ رہی تھیں ،  اس موقع پر ایک صاحِب ندامت سے اُٹھے اور سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے قدموں پر گِر کر تَوبہ کرنے لگے۔

اس پر اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : بھائیو ! یہ وقت نزولِ رحمت کا ہے ، سب