Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

جشنِ وِلادت کے بارے میں مکتوبِ عطّار

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے تمام عاشِقانِ رسول اسلامی بھائیوں کی خدمت میں :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اﷲ وَبَرکاتُہ      الحمدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلمینَ علٰی کلِ حال۔

  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلمین ! جُھوم جایئے ! جلد ہی ماہِ ربیع الاوّل آنے والا ہے ، اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ جشن ِ ولادت کی دُھوم مچانے کیلئے تیّار ہو جایئے 

تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ    اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ

 ( 1 ) : چاند رات کو ان الفاظ میں 3 بار مساجِد میں اعلان کروائیے : تمام اسلامی بھائیو ں اور اسلامی بہنوں کو مبارَک ہو کہ ربیع الاوَّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔

ربیعُ الاوَّل اُمیدوں کی دنیا ساتھ لے آیا    دعاؤں کی قَبولیت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا

 ( 2 ) : براہِ کرم ! رَبِیعُ الاوَّل شریف کی بَرَکت سے آج ہی سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مٹھی داڑھی کی نیت کریں۔ ( مرد کا داڑھی منڈانا یا ایک مٹھی سے گھٹاناحرام اور فوراً توبہ کرکے اس گناہ کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ دینا ضروری ہے )

جُھک گیا کعبہ سبھی بُت ، منہ کے بل اَوندھے گِرے دَبدبہ  آمد  کا   تھا ،   اَھْلاً   وَّ  سَھْلاً   مرحبا

 ( 3 ) : سنتو ں اور نیکیوں پر استقامت پانے ( یعنی ہمیشہ عمل ہوتا رہے اِس )  کا بہترین فارمولا یہ ہے کہ تمام اسلامی بھائی آج کیا کیا عمل کیا؟ اِس کے متعلق روزانہ  اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے ہرانگریزی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذمے دار کو جمع کروائیں ۔تقویٰ کا انمول خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جام بھر