Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

بھر کر پینے کو ملیں گے۔

بدلیاں رَحمت کی چھائیں ، بُوندیاں رَحمت کی آئیں

اب مُرادیں دل کی پائیں ، آمد شاہِ عرب ہے

 ( 4 ) : دعوتِ اسلامی کے ذمے داران سمیت تمام اسلامی بھائی نیت کیجئے کہ ہفتہ وارمدَنی مذاکرے میں شرکت ( سوال جواب شروع ہونے سے کم ازکم 1گھنٹہ 12منٹ ) اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتِماع میں رات گزارا کریں  گے ، یہ بھی نیت کیجئے کہ ہر ماہ 3 دن کے ، ہر 12 ماہ میں 1 ماہ اور زندگی میں کم از کم ایک بار 12ماہ کے سنتیں سیکھنے سکھانے کے مدنی قافلے میں سفر فرمائیں گے۔تمام عاشقانِ رسول بشمول نگران وذِمہ داران ربیعُ الاوَّل شریف میں بارگاہِ رسالت میں ایصالِ ثواب کی نیّت سے کم ازکم 3 دن کے لئے سنتیں سیکھنے سکھانے کے مَدَنی قافلے میں سفر کریں اور روزانہ گھر درس بھی دیں یا سنیں ۔

میں  مبلِّغ بنوں سنتوں کا ، خوب چرچا کروں سنتوں کا

یا خدا ! درس دوں سنتوں کا ، ہو کرم ! بہر خاکِ مدینہ

 ( 5 ) : اپنی مسجد ، گھر ، دُکان ، کارخانے وغیرہ پر 12 ورنہ کم ازکم ایک مَدَنی پرچم ربیع الاوَّل شریف کی چاند رات سے لے کر 12ربیع الاوَّل تک لہرائیے۔ بسوں ، ویگنوں ، ٹرکوں ، ٹرالوں ، ٹیکسیوں ، رکشوں ، ریڑھوں ، گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرمَدَنی پرچم باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل ، اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ہر طرف مَدَنی پرچموں کی بہاریں مسکراتی نظر آئیں گی۔عموماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اورفضول سے اشعار لکھے ہوتے ہیں۔ہو سکے تو اپنی گاڑیوں پر یہ لکھوایئے : مجھے دعوتِ اسلامی سے پیا ر ہے۔