Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

اعلیٰ حضرت اور علمی مُذاکَرَہ

پیارے اسلامی بھائیو ! سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی ساری زِندگی ہی نیکی کی دَعوت عام کرتے گُزری ہے ،   اِصْلاحِ ذات اور اِصْلاحِ  مُعَاشَرہ  کے لئے اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کئی اَنداز سے کام کیا ، نیکی کی دَعوت عام کرنے اور لوگوں تک عِلْمِ دین کا نُور پہنچانے کے تَعلُّق سے سیّدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کاایک بہت پیارا معمول تھا  کہ آپ عِلْمی مُذاکَرَہ فرمایا کرتے تھے۔  اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا روزانہ کا معمول مُبارَک تھا کہ عصر کی نَماز پڑھ کرگھر کی  بیٹھک میں چار پائی پر تشریف رکھتے ، آس پاس کُرسِیاں  رکھ دی جاتیں ، لوگ زِیارَت کے لئے تشریف لاتے اور کُرسِیوں پر بیٹھتے جاتے ، اِس دَوران زِیارَت کے لئے آنے والے اپنی حاجتیں پیش کرتے ، اُن کی حاجتیں پُوری کر دی جاتیں ، ہر ایک کی تواضُع  ( یعنی خیر خواہی )  کی جاتی ، عُلُوم و فُنُون  اور بَرَکات کے دریا جاری ہوتے ، لوگ مُختلِف سُوالات پُوچھتے ، اپنی علمی مُشْکِلات پیش کرتے ، اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اُن کے جوابات اِرشادفرماتے ، یُوں اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   کے عِلمی کمالات سے عوام اور عُلَماء سب فَیْض پاتے تھے۔  ( [1] )   

اَلحَمْدُ للہ !  عاشِقِ اعلیٰ حضرت ، شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت  علامہ مولانا  محمدالیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ بھی ہر ہَفتے کو نَمازِ عِشاکے بعد مَدَنی چَیْنَل پر مَدَنی مُذاکَرَہ فرماتے ہیں جس میں دُنیا بھر سے عاشِقانِ رسول مختلف موضوعات پر سُوالات کرتے ہیں اور امیر ِاہلسنت قُرآن و حَدیث اور اَپنے تَجْرِبات کی روشنی میں عِلم و حِکمت سے بھرپُور جوابات اِرشاد فرماتے ہیں۔ گویا امیرِ اہلسنت  دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ


 

 



[1]... آقا صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کا جدول ، صفحہ : 33 ، 34  بتغیر ۔