Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

                              ( یعنی روزِ قیامت اللہ پاک کی بارگاہ میں پیشی سے ڈرنا اور خُود کو نفسانی خواہشات سے بچا کر رکھنا ، یہ مُجَاہَدہ ہے ) ۔ سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے مزید فرمایا : یہی جہادِ اَکْبَر ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے : کُفّار سے جہاد کےبعد واپس آتے ہوئے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : رَجَعْنَا مِنَ الْجِہَادِ الْاَصْغَرِ اِلَی الْجِہَادِ الْاَکْبَر ہم اپنے چھوٹے جہاد سے بڑے جہاد کی طرف پِھرے۔  ( [1] )    

سرکار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کِھلاتے ہیں

اسی ضِمْن میں سرکار اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : ایک صاحِب کو انار کھانے کی خواہش ہوئی ، 30 سال گزر گئے مگر انہوں نے اَنَار نہ کھایا ، 30 سال کے بعد ایک روز انہیں خواب میں سرورِ عالَم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی زیارت کا شرف نصیب ہوا ، محبوبِ خُدا ، امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِنَّ لِنَفْسِکَ عَلَیْکَ حَقًّا بےشک تیرے نفس کا بھی کچھ تجھ پر حق ہے۔  یہ صاحِب صبح اُٹھے اور اَنار کھا لیا۔ اب نفس نے دُودھ کی خواہش کی ، اس پر اللہ پاک کے اس نیک بندے نے اپنے نفس کو سمجھاتے ہوئے فرمایا :  ( جیسے تُو نے اَنار کھانے کے لئے 30 سال خواہش کی ، ایسے ہی دُودھ کے لئے بھی )   30 سال خواہش کر ، پھر شاید حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تشریف لائیں اور دُودھ پینے کا حکم فرمائیں ،  ( تب تجھے دُودھ بھی مِل جائے گا ) ، بس یہی کہنا تھا کہ فوراً خواہش دُور ہو گئی۔   ( [2] )    

اللہ اکبر ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! ہمارے بزرگانِ دین ، اللہ پاک کے نیک بندے کیسے کیسے اپنے نفس کو فُضُول خواہشات سے روکا کرتے تھے۔آہ ! ایک ہم ہیں کہ بس


 

 



[1]... کشف الخفاء ، جلد : 1 ، صفحہ : 375 ، حدیث : 1360 ، ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 157 بتغیر قلیل۔

[2]... ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، صفحہ : 157 بتغیر قلیل   ۔