Book Name:Ala Hazrat Aur Naiki Ki Dawat

فرماتے ( [1] )   *  اور عِیَادت کے لئے اگر مدینہ شریف کے آخری کنارے تک بھی جانا پڑتا تو تشریف لے جاتے اور اپنے صحابہ کی عیادت فرماتے۔ ( [2] )   *  مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے  ہیں : حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اخلاقِ کریمہ میں سے ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہر امیر وغریب کے گھر بیمار پُرسی کے  لئے تشریف لے جاتے۔ ( [3] )    * حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ کریمہ یہ تھی کہ جب کسی مریض کی عِیادت کو تشریف لے جاتے تو یہ فرماتے : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ (  یعنی : کوئی حرج کی بات نہیں اللہ پاک نے چاہا تو یہ مرض  ( گناہوں )  سے پاک کرنے والا ہے )   ایک اعرابی  کی عِیادت کو تشریف لے گئے تو یہی فرمایا : لَا بَاْسَ طَہُوْرٌ اِنْ شَاۤءَ اللہ۔ ( [4] )

مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد : 3 سے حِصَّہ 16اور شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کا 91 صفحات کا رسالہ 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے۔ سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔

غم کے بادَل چھٹیں قافلے میں چلو                 خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو

سادگی چاہئے ، عاجزی چاہئے                      لینے یہ نعمتیں ، قافلے میں چلو

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔


 

 



[1]...مسند ابی یعلٰی ،  جلد : 3 ، صفحہ : 141 ، حدیث : 3429۔

[2]... مسلم ، كتاب : جنائز ، مریض کی عیادت کا باب ، صفحہ : 331 ، حدیث : 925خلاصۃً۔

[3]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 407۔

[4]...بُخاری ، کتاب : المناقب ، صفحہ : 919 ، حدیث : 3616 ۔