Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

نیک کام میں وہ رقم خرچ کردیجئے۔  )

ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :  مدنی قافلہ

اے عاشقانِ رسول !  پکے سچے حسینی بننے کے لئے ،  امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ کی سیرتِ پاک کا فیضان حاصِل کرنے کے لئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ساتھ وابستہ ہو جائیے۔اس کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے  12 دِینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے ،  اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ کا فیضان نصیب ہو گا اور دِیْن و دُنیا کی ڈھیروں بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دَعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے :  مدنی قافلہ۔

الحمد للہ !  امام حسین رَضِیَ اللہ عنہ  اور دیگر شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لئے  اور کربلا کے اَصْل مقصد پر عَمَل کرنے یعنی بُرائی سے روکنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے ہزاروں عاشقانِ رسول  8 ،  9 ،  10اور  9 ،  10 ، 11محرم الحرام کو مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے ہیں ،  ہم بھی مدنی قافلوں میں سَفَر کی سعادت حاصل کریں ، عَمَلی طَور پر کربلا والوں کی یادمنائیں اور ڈھیروں ثواب حاصِل کیجئے۔ آئیے !  ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

شرابی سُدھرگیا

ہندکے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی سے پہلے شراب نوشی ، عَیّاشی اور شورشرابا کرنا ، گالیاں دینا ، والدین اور محلے داروں کو تنگ کرنا ، جُواکھیلنا میرا معمول تھا۔ایک دن دعوتِ اسلامی کے ایک اسلامی بھائی نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی ترغیب دِلائی۔ان کی ترغیب پر