Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

جنت میں داخل ہو گا۔ ( [1] )

پڑوسی خُلد میں عطّارؔ کو اپنا بنا  لینا               جہاں ہیں اتنے اِحساں اور اِحساں یارسولَ اللہ

اللہ پاک ہمیں سُنتوں کا پیکر بنائے ،  ہم نے خُود سُنتوں پر عَمَل کرنا ہے ،  اس کے ساتھ دوسروں کو بھی اس کی دعوت دینی ہے ،  اب وہ نادان جو مَعَاذَ اللہ !  نیکی کی راہ میں رُکاوٹ بنتے ہیں ،  سنتوں پر عَمَل کرنے والوں کو ترچھی نگاہوں سے دیکھتے ہیں ،  ان پر طنز کے زہریلے تِیر برساتے ہیں ،  انہیں ڈرنا چاہئے ،  نیکی سے روکنا یا اس راہ میں رُکاوٹ بننا کافِروں کا انداز ہے ،  ولید بن مغیرہ جو بڑا گستاخِ رسول اور پکا کافِر تھا ،  اللہ پاک نے اس کا ایک بُرا وَصْف یہ بیان فرمایا :  

مَّنَّاعٍ لِّلْخَیْرِ   ( پارہ : 29 ، سورۂ قلم : 12 )

ترجَمہ کنزُ الایمان :  بھلائی سے بڑا روکنے والا۔

اللہ !  اللہ !  معلوم ہوا؛ نیکی  کی راہ میں رُکاوٹ بننا مسلمان کا نہیں کافِروں  کا کام ہے ،  ایک سچّا حسینی نیکی سے روکتا نہیں بلکہ نیکیوں پر اُبھارتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی نیک بننے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

مجھے دے خود کو بھی اور ساری دنیا والوں کو    سدھارنے کی تڑپ اور حوصلہ یارَبّ

  ( 2-9 )  : یزید پلید کی 7بُری عادات

پیارے اسلامی بھائیو !  یقیناً امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ  یزید پلید کے بُرے کردار سے بخوبی واقف تھے ،  اب آئیے !  دیکھتے ہیں؛ امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ  نے خُود یزید کے بُرے کردار کی کیسے نشاندہی فرمائی۔ صدر الاَفاضِل ،  مفتی نعیم الدین مرادآبادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  لکھتے ہیں :  جب


 

 



[1]...جامع صغیر ،  صفحہ : 522 ،  حدیث : 8603۔