Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha
میں3 دن کے مدنی قافلے کا مسافِر بن گیا۔ مدنی قافلے کی برکت سے میں گناہوں بھری زندگی سے تائِب ہوکر نمازوں کی پابندی کرنے والا ، فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانے والا اور دوسروں کومدنی قافلوں کامسافِر بنانے والا بن گیا۔ ( [1] )
لُوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنتیں قافِلے میں چلو
دل پہ گر زَنگ ہو ، سارا گھر تنگ ہو داغ سارے دُھلیں ، قافِلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے جس کا نام ہے : Online rohani ilaj & istikhara ( آن لائن روحانی علاج اینڈ استخارہ ) اس ایپلی کیشن میں * آن لائن استخارہ * آن لائن مرید * آن لائن روحانی علاج * آن لائن کاٹ اور مختلف وظائف یعنی * بیماری سے شفا * غُربت سے نجات * غم سے چھٹکارا * بلاؤں سے حفاظت * اور دُعا کی قبولیت وغیرہ کے وظائف شامل ہیں۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم