Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

(1)ایک ہزار د ن تک  نیکیاں

جَزَی اللّٰہُ عَنَّا مُحَمَّدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ

حضرتِ ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عنہ سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نےفرمایا  : اس کوپڑھنے والے کے لئے 70فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [1] )  

(2) گویا شَبِ قَدْر حاصل کرلی

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ  ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( حِلْم اور کرم فرمانے والے اللہ پاک کے سِوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،  اللہ پاک ہے ،  سات آسمانوں اور عظمت والے عرش کا ربّ )

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  : جس نے اس دُعا کو3مرتبہ پڑھا ،  گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔ ( [2] )



[1]...مَجْمَعُ  الزَّوائِد ،  کِتَابُ الْاَدْعِیَہ ،  جلد : 10 ،  صفحہ : 254 ،  حدیث : 17305۔

[2]...تاریخ اِبْنِ عَسَاکِر ،  جلد : 19 ،  صفحہ : 155 ،  حدیث : 4415۔