Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

عام ہے۔ ( [1] )

اللہ پاک   ہمیں مسلمانوں  کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنے اور ان پر کسی بھی طرح  سے ظلم وزیادتی  سے بچنے کی   توفیق عطافرمائے ۔

شیطان کی پیروی کرنا یزیدی کردار ہے

اسی طرح امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ  نے فرمایا :  یزید رحمٰن کی اطاعت چھوڑتا ہے ،  شیطان کی پیروی کرتا ہے۔

اللہ !  اللہ !  یہ تو بڑا امتحان ہے  * نماز پڑھنا رحمٰن کی اطاعت ہے ،  نہ پڑھنا شیطان کی پیروی ہے ،  ہم میں سے کتنے لوگ پکّے نمازی ہیں؟  * نیکی کرنا رحمٰن کی اطاعت ہے ،  گُنَاہوں میں پڑنا شیطان کی اطاعت ہے ،  ہم میں سے  کتنے لوگ گُنَاہوں سے بچتے ہیں؟  * رمضان کے روزے رکھنا رحمٰن کی اطاعت ہے ،  روزے نہ رکھنا شیطان کی پیروی ہے ،  غور فرمائیے !  کتنے لوگ روزے رکھتے ہیں؟  * ماں باپ کی اطاعت کرنا  * بہن بھائیوں کے حقوق پُورے کرنا  * بیوی کے حقوق پُورے کرنا  * مسلمانوں کی عزّت کرنا  * پُورا پُورا اسلام میں داخِل ہو جانا ،  رحمٰن کی اطاعت ہے ،  اس کا اُلٹ کرنا شیطان کی پیروی ہے  * جھوٹ بولنا ،  غیبت کرنا ،  چغلی کھانا ،  وعدہ خِلافی ،  گالی گلوچ ،  یہ سب گُنَاہ ہیں ،  شیطان کی پیروی ہے ،  ہم میں سے کتنے لوگ ان گُنَاہوں سے بچتے ہیں؟

یہ یزید کا بُرا کردار ہے ،  یہ سب وہ باتیں ہیں جن کی بنیاد پر امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ  نے یزید کی بیعت سے انکار فرمایا تھا ،  میدانِ کربلا میں لازوال قربانی پیش فرمائی تھی ،  ہم غور


 

 



[1]...تفسیر صاوی ،  پارہ : 12 ،  سورۂ ہود ،  تحت الآیۃ : 102 ،  جلد : 3 ،  صفحہ : 931۔