Book Name:Hum Nay Karbala Say Kia Seekha

بھیڑئیے بکریوں میں چھوڑ دئیے جائیں ،  وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا کہ مال و مرتبے کا لالچ انسان کے دِین کو نقصان پہنچاتا ہے۔  ( [1] )

نبیوں کے سردار ،  مکی مدنی تاجدار صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں :  حُبُّ الدُّنیا رَاْسُ کُلِّ خَطِیْئَۃٍ یعنی دُنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے۔ ( [2] )  یزید پلید کا دِل چونکہ دُنیائے ناپائیدار کی محبت سے سرشار تھا ،  اس لئے وہ شہرت و اقتدار کی ہَوَس میں گرفتار ہو گیا اور اس ہَوَس نے اسے اس کے انجام سے غافِل کر کے امامِ عالی مقام اورآپ کے رفقا کے خونِ ناحق کروانے تک پہنچا دیا۔ جس اقتدار کی خاطِر اُس نے کربلا میں ظلم و ستم کی آندھیاں چلائیں ،  وہ اقتدار اس کے لئے کچھ زیادہ ہی ناپائیدار ثابت ہوا ،  بدنصیب یزید صرف 3 سال ،  6 ماہ تختِ حکومت پر خباثت پھیلا کر 64 ہجری کو 39 سال کی عمر میں عبرتناک موت مر گیا۔ ( [3] )

وہ تخت ہے کس قبر میں ،  وہ تاج کہاں ہے؟  اے خاک !  بتا !  زورِ یزید آج کہاں ہے؟

بیان کا خُلاصہ

اے عاشقانِ رسول !  الحمد للہ !  ہم حسینی ہیں ،  ہم امامِ عالی مقام امام حُسَین رَضِیَ اللہ عنہ  سے محبّت کا دَم بھرتے ہیں امامِ عالی مقام نے دُنیا کے لئے دِین کو نہ چھوڑا بلکہ دِینِ حق کی حفاظت کی خاطِر 72 تَن کی قربانی پیش فرمائی ،  ہمیں بھی چاہئے کہ ہم سچّے حسینی ہونے کا ثبوت دیں ،  امام حُسَیْن رَضِیَ اللہ عنہ  کے نقشِ سیرت پر چلیں ،  عِلْمِ دین سیکھیں ،  اس پر عَمَل کریں ،  سنتیں سیکھیں ،  سُنتوں پر خود بھی عَمَل کریں ، دوسروں تک بھی پہنچائیں ،  یزید بد


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الزہد ،  صفحہ : 565 ،  حدیث : 2383۔

[2]... جامع الاصول فی احادیث الرسول ، الکتاب الثالث فی ذمّ الدنیا ، جلد : 4 ،  صفحہ : 457 ،  حدیث : 2603۔

[3]...کرامات امام حسین ،  صفحہ : 31۔