Book Name:Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

سیدھی قامت والا بنایا ، اسے جانوروں کی طرح منہ سے پکڑ کر نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر کھانے والا بنایااور اسے علم ، فہم ، عقل ، تمیز اور باتیں کرنے کی صلاحیت سے مُزَیّن کیا۔ ([1])

اللہ پاک  کی معرفت حاصل کرنے کا ذریعہ

پیارے اسلامی بھائیو!اگر انسان اللہ پاک کی دیگر مخلوقات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی تخلیق میں غور کرے  تو اس پر روزِ روشن کی طرح واضح ہو جائے گا کہ اللہ پاک نے اسے حُسنِ صوری اور حُسنِ معنوی کی کیسی کیسی عظیم نعمتیں عطا کی ہیں ، اور اس چیز میں جتنا زیادہ غور کیا جائے اتنی ہی زیادہ اللہ پاک کی عظمت اور قدرت  کی معرفت حاصل ہوتی جائے گی ، اور بندہ اس عظیم نعمت کو بہت اچھی طرح سمجھ جائے گا۔ ([2])

پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مبارک انداز

حضرت عبد اللہ بِن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بہت بلند رُتبہ صحابی ہیں ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی پنڈلیاں دُبلی پتلی تھیں ، ایک مرتبہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مِسْواک توڑنے کے لئے درخت پر چڑھے تو اچانک ہوا چلنے سے کپڑا ہٹ گیا اور آپ کی پنڈلیاں نظر آنے لگیں ، وہاں موجود لوگوں کی نظر آپ کی مبارک پنڈلیوں پر پڑی تو لوگ ہنسنے لگے ،    اس پر بےکسوں کے غمخوار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : اُس ذات کی قسم! جس کے قبضے میں میری جان ہے ، عبد اللہ بن مسعود کی پنڈلیاں میزانِ عمل پر اُحُد  پہاڑ سے زیادہ وزنی ہیں۔ ([3]) 

سلام اُس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی      سلام اس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 30 ، سورۂ و التین ، زیرآیت : 4 ، جلد : 10 ، صفحہ : 755۔

[2]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 30 ، سورۂ و التین ، زیرآیت : 4 ، جلد : 10 ، صفحہ : 755۔

[3]...مسند امام احمد ، جلد : 2 ، صفحہ : 591 ، حدیث : 4072۔