Book Name:Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

شکر کی فضیلت اور ناشکری کی مذمت

  حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  سے روایت ہے ، سرکار ِ دو عالم ، نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا : جسے شکر کرنے کی توفیق ملی وہ نعمت کی زیادتی سے محروم نہ ہو گا ، کیونکہ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا :

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ  (پارہ13 ، سورۂ ابراہیم : 7)                          

ترجَمۂ : اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔

جسے توبہ کرنے کی توفیق عطا ہوئی وہ توبہ کی قبولیت سے محروم نہ ہو گا  کیونکہ اللہ پاک  نے ارشاد فرمایا :

وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ  (پارہ25 ، سورۂ شوریٰ : 25) 

ترجَمۂ : اور وہی ہے جو اپنے بندوں  سے توبہ قبول فرماتا ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 اَلْحَمْدُ للہ “ کہنےکی عادَت بنائیے...!

پیارے اسلامی بھائیو!  اِحْسَاسِ کمتری سے بچنے کا بہت آسان حل ہے کہ ہم اَلْحَمْدُ للہ کہنے کی عادت بَنا لیں۔ اَلْحَمْدُ للہ  کہنا اللہ پاک کا شُکر ہے اور اسے سب سے اَفْضَل شکر قرار دیا گیا ہے۔ کوئی بھی بھلائی مِلے ، اُس کی دُعا ہے : اَلْحَمْدُ للہ ۔ اگر ہم صبح  سے شام تک صِرْف یہ غور کریں کہ میری زِندگی میں اَلْحَمْدُ للہ کہنے کے کتنے مواقع ہیں شاید ہم انہیں بھی شُمار نہ کر سکیں * صبح آنکھ کھلی ، یہ بھی نعمت ہے ،  اَلْحَمْدُ للہ کہئے * بستر سے اُٹھنے کے لائق


 

 



[1]...درمنثور ، پارہ : 13 ، سورۂ ابراہیم ، زیر آیت : 7 ، جلد : 5 ، صفحہ : 9۔