Book Name:Ehsas e Kamtari Ki Chand Wajohat o Ilaj

سے فرمایا : ڈھالیں (یعنی دُشمن کے وار سے بچنے کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار) اُٹھا لو! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کیا دُشمن نے حملہ کر دیا ہے؟ فرمایا : نہیں (دُشمن نے حملہ نہیں کیا) بلکہ جہنم کے مقابلےمیں اپنی ڈھالیں اُٹھالو اور سُبْحٰنَ اللہِ وَالْحَمْدُللہِ وَاللہ ُاَکْبَرْ پڑھا کرو کیونکہ یہ کلمات قیامت کے دن آگے اور پیچھے سے تمہاری حفاظت کریں گے([1]) * ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّد عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے فرمایا : کیا تم میں کوئی روزانہ اُحد پہاڑ کے برابر عمل کی طاقت رکھتا ہے؟عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !روزانہ اُحد پہاڑ کے برابر عمل کی طاقت کون رکھ سکتا ہے؟ فرمایا : تم سب  اس کی طاقت رکھتے ہو۔ عرض کیا گیا : وہ کیسے؟فرمایا : اَلْحَمْدُللہِ کہنا اُحد پہاڑ سے زیادہ عظمت والاہے ([2])  * حضرت ابو مالک اشعری رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُسے روایت ہے رسولِ اکرم ، نُورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اَلْحَمْدُللہ کہنا میزان کو بھر دیتا ہے۔ ([3])   یعنی اَلْحَمْدُللہ کہنے سے اتنا ثواب ملتا ہے کہ روزِ قیامت جب یہ ثواب میزانِ عَمَل پر رکھا جائے گا تو میزان بھر جائے گا۔ ([4])

اللہ پاک ہمیں کثرت سےشُکر کرنے اور اَلْحَمْدُللہ کہتے ہوئے زبان کو ذِکْرِ اِلٰہی سے تَر رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

ذکرو درود ہرگھڑی وردِ زباں رہے         میری فضول گوئی کی عادت نکال دو


 

 



[1]...مستدرک علی الصحیحین ، کتاب : الدعاوالتکبیر ، جلد : 2 ، صفحہ : 235 ، حدیث : 2029۔

[2]...معجم کبیر ، جلد : 7 ، صفحہ : 279-280 ، حدیث : 14812۔

[3]...مسلم ، کتاب : الطہارۃ ، باب ، فضل الوضو ، صفحہ : 106 ، حدیث : 223ملتقطاً۔

[4]...فیض القدیر ، جلد : 4 ، صفحہ : 384۔