Book Name:Safai Suthrai

کرنے پڑیں گے بلکہ یہ صَفَائی ستھرائی جو اللہ پاک کی رضا کے لئے ہو ، اس میں سادگی غالِب رہے گی  * سادہ سے ، کم قیمت والے کپڑے بھی ہوں ، اگر اللہ پاک کی رضا مقصود ہے تو انہیں صاف ستھرا رکھا جا سکتا ہے اور اگر لوگوں کو دکھانا مقصود ہوا ، اپنی واہ وا مقصود ہوئی تو ظاہر ہے ہزاروں کا لباس بھی ناکافی ہو گا * اگر اللہ پاک کی رضا مقصود ہے تو چاہے چھوٹا سا گھر ہو ، چاہے کچا مکان ہو ، اسے بھی صاف ستھرا رکھا جا سکتا ہے * اگر اللہ پاک کی رضا مقصود ہو تو دانت صاف کرنے کے لئے مہنگے ٹوتھ پیسٹ کی ضرورت نہیں ہے ، 10-20 روپے کی مسواک بھی کام کرے گی اور اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مہنگے ٹوتھ پیسٹ سے زیادہ کام کرے گی * اگر اللہ پاک کی رضا مقصود ہو تو اپنے گھر کا کچرا  پڑوسی کے دروازے پر ڈالنا گوارا نہیں ہو گا * کچرا کونڈی تک جاتے دُشواری محسوس نہیں ہو گی * اگر اللہ پاک کی رِضَا مقصود ہو تو ہم فیشن سے بچ کر بہترین انداز میں صَفَائی ستھرائی کی عادت اپنا سکتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اللہ پاک کی رضا کے لئے ، سُنتوں کا لحاظ رکھ کر صَفَائی ستھرائی کی عادت اپنائیں۔

  کپڑا تسبیح کرتا رہتا ہے

اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں :  میرے پاس دو عالَم کے تاجدار ، نبیوں کے سردار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  تشریف لائے اور فرمایا : اے عائشہ! ان دو چادروں کو دَھو لو...! میں نے عرض کی : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان...! کل ہی تو میں نے یہ چادریں دھوئی تھیں۔ اس پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : کیا تم نہیں جانتی کہ کپڑا بھی تسبیح (یعنی اللہ پاک کی پاکی بیان) کرتا ہے اور