Book Name:Safai Suthrai

اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا؛ دِل کی پاکیزگی ، دِل کی صَفَائی ظاہِر کی صَفَائی سے زیادہ اَہَم اور زیادہ ضروری ہے ، اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم دِل کی صَفَائی ستھرائی پر بھی زیادہ سے زیادہ تَوَجُّہ دیں۔ دِل سخت ہونے کے کئی اَسباب ہیں ، مثلاً   * زیادہ  اور فُضُول بولنے سے دِل مردہ ہوتا ہے * زیادہ ہنسنے سے دِل مردہ ہوتا ہے * زیادہ کھانے سے دِل مردہ ہوتا ہے * گُنَاہوں کی وجہ سے دِل مردہ اور سخت ہوتا ہے۔ اسی طرح دِل کے مردہ ، سخت اورسیاہ ہونے کے اور بہت اسباب ہیں۔

اس کے عِلاج کا طریقہ یہ ہے کہ * بندہ کثرت سے اللہ پاک کا ذِکْر کرے* اسی طرح بندہ یتیموں ، مسکینوں ، غریبوں کے ساتھ نیک سلوک کرے ، اس سے بھی دِل کی صَفَائی ہوتی اور دِل کی سختی سے نجات ملتی ہے * موت کو کثرت سے یاد کرنا بھی دِل کی سیاہی کا زبردست عِلاج ہے۔ ([1])

دِل ہے وہ دِل جو تری یاد سے معمور رہا         سَر ہے وہ سر جو ترے قدموں پہ قربان گیا([2])

دِل کی بیماریاں اور اُن کا عِلاج یعنی دِل کو گندگی سے پاک صاف کرنے سے  متعلق تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب باطنی بیماریوں کی معلومات پڑھ لیجئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم    

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : چوک درس

پیارے اسلامی بھائیو!  ظاہِر و باطِن کی صَفائی کا ذِہن پانے ، سُنّتوں کا عامِل اور نیک پرہیزگار بننے کے لئے عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!


 

 



[1]...ذم قسوۃ القلب لابن رجب ، صفحہ : 4-5ملتقطاً۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 55۔