Book Name:Safai Suthrai

اِسْلام دِینِ نظافت ہے

ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : تَنَظَّفُوْا بِکُلِّ مَا اسْتَطَعْتُم اپنی طاقت بھرنظافت اختیار کرو! فَاِنَّ اللہَ تَعَالٰی بَنَی الْاِسْلامَ عَلَی النَّظَافَۃِ کیونکہ بے شک اللہ پاک نے اِسْلام کی بنیاد نظافت پر رکھی ہے۔ ([1])

اللہ پاک ہم سب کو نفاست ، نظافت ، صفائی ستھرائی اور پاکیزگی والا مزاج نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

صفائی سے متعلق اسلامی تعلیم کی 4 خصوصیات

پیارے اسلامی بھائیو!  اِسْلام دینِ نظافت ہے۔ آج کل ویسے بھی دُنیا بھر میں صفائی ستھرائی پر بہت زَور دیا جا رہا ہے ، البتہ اسلام ہمیں صفائی ستھرائی کا جو دَرْس دیتا ہے ، اس کی الگ ہی شان ہے ، آئیے! صَفَائی ستھرائی کی تعلیم کے متعلق اسلام کی4 خصوصیات سنتے ہیں :

(1) : صفائی سے متعلق اسلامی تعلیم کی پہلی خصوصیت

اسلام میں جو صَفَائی ستھرائی کی تعلیم ہے ،  یہ عارضی اور مصنوعی(Artificial) صفائی کی حَدْ تک نہیں ہے بلکہ اسلام ہمیں حقیقی صفائی کا  اور گندگی کی جڑ کو ختم کرنے کا دَرْس دیتا ہے۔  اس کو ایک مثال سے سمجھئے! آج کل منہ سے بدبو آنے کا کافِی مسئلہ ہوتا ہے ، اس کی وجہ غذائیں ہیں ، آج کل برگر ، پِزّے ، تلی ہوئی چیزیں کھائی جاتی ہیں ، اُن کی وجہ سے      مِعْدَہ برباد ہوتا ہے جس کی وجہ سے منہ میں بدبُو پیدا ہوتی ہے ، اب لوگوں نے منہ کی اِس بدبُو کو دُور کرنے کے لئے کیا کِیَا کہ مِعْدے کی صَفَائی نہیں کی بلکہ لوگوں نے منہ کی بدبو کو دُور کر نے کے لئے سپرے نِکالے ، ٹوتھ پیسٹ بنائے کہ ان چیزوں کے استعمال سے منہ کی بدبُو دُور


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 202 ، حدیث : 3369۔