Book Name:Safai Suthrai

یہ کہ اس مسجد میں ایسے لوگ نمازیں پڑھتے ہیں جنہیں خُوب پاک و ستھرا ہونا پسند ہے ، اُن کے کپڑے ، جسم ، دِل ، دماغ ، رُوح ، اَعْمَال ، اَقْوال ، اَحْوال سب کچھ پاک ہیں اور

وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ(۱۰۸)  (پارہ : 11 ، سورۃالتوبہ : 108)       

ترجمہ کنزُ الایمان : اور ستھرے اللہ کو پیارے ہیں۔

یعنی  اللہ پاک خُوب پاک ستھروں کو پسند فرماتا ہے ، جب قُبَا مَسْجِد میں نماز پڑھنے والے پاک ستھرے ہیں تو ضرور وہ اللہ پاک کے پیارے ہیں ، جب وہ اللہ پاک کے پیارے ہیں تو اُن کی مَسْجِد بھی اللہ پاک کو پیاری ہے ، جب مَسْجِد پیاری ہے تو اُس میں نماز بھی اللہ پاک کو پیاری ہے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے 6 پاکیزہ نام

 اے عاشقانِ رسول ! اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا اللہ پاک طہارت کو ، پاکیزگی کو ، نَظافَت ، نَفاست اورصفائی ستھرائی کوپسندفرماتا ہے اور کتنا پسند فرماتا ہے؟ اس بات کا اندازہ اس سے لگائیے کہ مخلوق میں وہ ہستی جو اللہ پاک کو سب سے زیادہ محبوب ہیں یعنی ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، اللہ پاک نے انہیں  سب سے زیادہ پاک صاف ، طاہِر ، مُطَہِّر (پاک کرنے والا) بنایا ہے۔

ہمارے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے وہ پاکیزہ نام جو آپ کے اَوْصاف و کمالات کی وضاحت کرتے ہیں ، ان میں 6 مبارک نام وہ ہیں جو حُضُور ، جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی طہارت ، نفاست ، پاکیزگی اور صَفائی ستھرائی والی صِفّت کو بیان کرتے ہیں :


 

 



[1]...تفسیرنعیمی ، پارہ : 11 ، سورۂ : توبہ ، تحت الآیۃ : 108 ، جلد : 11 ، صفحہ : 62ملتقطاً۔