Book Name:Safai Suthrai

(1) : فخرِ عالَم ، نُورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا ایک مبارک نام ہے : طَاہِرٌ   یعنی وہ ہستی جو ظاہِر میں ، باطِن میں ، کردار میں ، اَفْکار میں ، گفتار میں ، ہر اعتبار سے نفیس اور پاکیزہ ہیں (2) : ایک نامِ پاک ہے : مُطَہِّرٌ (3) : اسی سے ملتا جُلتا ایک دوسرا نام ہے : مُقَدِّسٌ۔ ان دونوں پاکیزہ ناموں کا مطلب ہے : وہ ذات جن کی برکت سے انسان کا ظاہِر و باطِن صاف ستھرا ہو جائے یعنی دوسروں کو پاک کرنے والے (4) : پاکیزہ نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا ایک نامِ پاک ہے : طُہُورٌ یعنی سراپا طہارت ، سراپا نفاست ، سراپا پاکیزگی  (5) : اسی طرح ایک نامِ پاک ہے : طَیَّبٌ یعنی خوشبو والے ، پاکیزہ نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  (6) : اسی کے ہم معنی ایک اَور نامِ پاک ہے جو پچھلی آسمانی کتابوں میں ذِکْر ہوا ، وہ ہے : مَاذُ مَاذُ۔ اس کا معنی ہے : طَیّب ، طَیّب یعنی پاک ، صاف ، خوشبو والے۔ علَّامہ زُرْقانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : چونکہ حُضُور اکرم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ظاہِر و باطِن میں ، ہر اعتبار سےسب سے بڑھ کر پاکیزہ ، سب بڑھ کر خوشبووالے ، سب سے بڑھ کر نفیس ہیں ، اس لئے آپ کا نامِ پاک ہے : طَیَّب۔ ([1])

ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے یہ 6 کے 6 نام وہ ہیں جو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی طہارت و نَفَاست اور پاکیزگی کو بیان کرتے ہیں۔

جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی طہارت و پاکیزگی کا بیان

ہمارے ہاں عام طَور پرنام برائے نام ہوتے ہیں یعنی بندے کے کام ، نام کے اُلٹ ہوتے ہیں ، کئی لوگوں کا نام ہوتا ہے : ساجِد (سجدہ کرنے والا) مگر وہ پَکَّا بےنمازی ہوتا ہے۔  کئی ہیں ، جن کا نام ہوتا ہے : صادِق (سچّا) مگر وہ جھوٹ پر جھوٹ بولتے ہیں۔


 

 



[1]...شرح الزرقانی علی المواہب ، فی ذکر اسمائہ الشریفۃ ، جلد : 4 ، صفحہ : 266۔