Book Name:Safai Suthrai
لیکن ہمارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا معاملہ ایسا نہیں ہے ، حُضُورِ اَقْدَس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے ہر نام کے لحاظ سے اِسْم بَا مُسَمّٰی ہیں یعنی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جیسے نام ہیں ، آپ حقیقت میں ویسے ہی ہیں۔
* پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب دُنیا میں تشریف لائے تو بالکل پاک صاف تھے * آپ کی امی جان سَیِّدہ آمنہ ، طَیَّبَہ طَاہِرَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : وَلَدْتُّہٗ نَظِیْفًا مَا بِہٖ قَذْرٌ یعنی میرے لختِ جگر ، شاہِ خشک و تر صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دُنیا میں تشریف لائے تو بالکل پاک صاف تھے ، کسی قسم کی کوئی آلودگی بدن مبارک پر نہیں تھی([1]) * جنتی صحابی ، حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : میں نے کبھی کوئی ریشم ایسا نہیں دیکھا جو میرے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو اَور میں نے کبھی کوئی کستوری یا عنبر ایسا نہیں سونگھا جو خوشبوؤں والے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک خوشبو سے زیادہ خوشبودار ہو([2])* امام بیہقی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روایت نقل کرتے ہیں کہ جو خوش نصیب سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ہاتھ ملانے کا شرف حاصِل کر لیتا تو سارا دِن اُس کے ہاتھ سے مسلسل خوشبو آتی رہتی تھی * آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جس بچے کے سر پر ہاتھ رکھ دیتے تو خوشبو کی وجہ سے وہ بچہ تمام بچوں میں پہچانا جاتا تھا([3]) * اُمُّ الْمُؤْمِنِیْن حضرت عائشہ صدیقہ طَیّبَہ طَاہِرَہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فرماتی ہیں : سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف فرما تھے ، آپ کی پیشانی مبارک پر