Book Name:Safai Suthrai

پسینہ نمودار ہوا ، میں نے دیکھا کہ اُس مبارک پسینے کے قطروں سے نُور پھوٹ رہا تھا۔ ([1])

آبِ ذَرْ بنتا ہے عارِض پہ پسینہ نُور کا      مصحفِ اعجاز پہ چڑھتا ہے سونا نُور کا([2])

وضاحت : نُور والے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے مبارک رُخْسار پر جب نُورانی پسینہ نمودار ہوتا ہے تو گویا وہ آبِ ذَرْ یعنی سونے کا پانی ہے اور یہ ایسا منظر پیش کرتا ہے جیسے قرآنِ کریم پر سونے کا پانی چڑھا دیا گیا ہو۔

* حضرت جابِر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرماتے ہیں : جب کسی نے جانِ کائنات ، فَخْرِ موجودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمت میں حاضِر ہونا ہوتا (تو یہ  پوچھنے کی ضرورت نہ پڑتی کہ حُضُور کہاں تشریف فرما ہیں بلکہ) آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مبارک خُوشبو کو سُونگھتے سُونگھتے چل پڑتا اور حُضُور اکرم ، نُورِ مجسم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  تک پہنچ جاتا۔ ([3])

کیا مہکتے ہیں مہکنے والے                بُو  پہ  چلتے  ہیں  بھٹکنے  والے([4])

* طیِّب و طاہِر نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے بدن مبارک پر کبھی مکھی نہیں بیٹھتی تھی * اسی طرح آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا جسم پاک میل کچیل وغیرہ سے بالکل پاک صاف تھا بلکہ جسمِ پاک تو جسمِ پاک ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے مبارک لباس کی طرف میل کی نسبت کرنے کی بھی اجازت نہیں۔


 

 



[1]...تاریخ دمشق ، جلد : 3 ، صفحہ : 307۔

[2]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 243۔

[3]...سنن الدارمی ، باب : فی حسن النبی ، صفحہ : 48 ، حدیث : 67۔

[4]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 163۔