Book Name:Safai Suthrai

ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بھی خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!دِین و دُنیا کی بےشمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔  ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : چوک درس۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول مسجد ہی میں نہیں ، گلی ، محلے اور دُکانوں پر جا کر بھی دَرْس دیتے ، نیکیاں کماتے اور دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر سُنتوں کا پیغام عام کرتے ہیں۔   آئیے! چوک دَرْس کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں ، چنانچہ

وَقْت کی قدر نصیب ہو گئی

حیدر آباد (صُوبہ سندھ ، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : مجھے کرکٹ کھیلنے اور فلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا ، بےعملی کا حال یہ تھا کہ میں جمعہ کی نماز بھی نہ پڑھتا بلکہ یہ بابرکت گھڑیاں بھی گُنَاہوں اور فضولیات میں گزار دیتا تھا۔ پھر مجھ پر کرم ہوا۔ ہمارے علاقے میں ایک اسلامی بھائی چوک دَرْس دیا کرتے تھے ، ایک دن انہوں نے محبت بھرے انداز میں مجھے چوک دَرْس میں شرکت کی دعوت دی ، خوش قسمتی سے میں نے ان کی بات توجہ سے سُنی ، پھر میں روز ہی اُن کے دَرْس میں شریک ہونے لگا ، روز بروز میرے اندر تبدیلی آنے لگی ، پھر آہستہ آہستہ میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھی شرکت کرنے لگا ،  اسلامی بھائیوں کا طرزِ زِندگی دیکھ کر دِل خوش ہو جاتا ، یوں الحمد للہ! میں سَنْوَر گیا ، میں نے فلم دیکھنے سے توبہ کی اور پہلے جو وقت کرکٹ میں برباد کرتا تھا ، اب دینی کاموں میں مَصْرُوف رہتا ہوں۔

زمانے بھر میں مچا دیں گے دُھوم سُنت کی     اگر کرم نے ترے ساتھ دے دیا یاربّ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد