Book Name:Safai Suthrai

اپنا عکس مبارک دیکھ کر سَر (مثلاً عمامہ شریف اور مبارک زلفوں کو ) اور داڑھی مبارک کو دُرُست فرمایا ، میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! کیا آپ بھی ایسا کر رہے ہیں؟ فرمایا : ہاں! اللہ پاک اپنے بندے کو پسند فرماتا ہے جب وہ اپنے (مسلمان) بھائیوں کے پاس جائے تو بَن سَنْوَر کر جائے۔ ([1])    

مَسْجِدِ قُبَا اور اَہْلِ قُبَا کی فضیلت

قُبَا مَسْجِد؛ مدینۂ منورہ میں بہت مَشْہُور مسجد ہے ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ہر ہفتے کے دِن مَسْجِدِ قُبَا میں تشریف لے جاتے تھے۔ حدیثِ پاک میں ہے : مَسْجِدِ قُبَا میں نماز پڑھنا  عمرے کے برابر ہے۔ ([2])قرآنِ کریم میں اس مسجد کی اور یہاں کے نمازیوں کی فضیلت بیان ہوئی ، اللہ پاک فرماتا ہے :

-لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِؕ-فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْاؕ-

 (پارہ : 11 ، سورۃالتوبہ : 108)

ترجمہ کنزُ الایمان : بیشک وہ مسجد کہ پہلے ہی دن سے جس کی بنیاد پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو اس میں وہ لوگ ہیں کہ خوب ستھرا ہونا چاہتے ہیں۔

مشہور مُفَسِّر قرآن مفتی احمد یار خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  اس آیت کی وضاحت میں فرماتے ہیں : یعنی  اے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! آپ کی نماز کے لائق مسجد قُبَا ہے ، اس مَسْجِد میں 2 خُوبیاں ہیں (1) : ایک یہ کہ اس مسجد کی بنیاد تقوی و پرہیز گاری پر رکھی گئی ہے (2) : دوسرے


 

 



[1]...احیاءالعلوم مترجم ، جلد : 1 ، صفحہ : 432۔

[2]...ترمذی ، کتاب : الصلاۃ ، باب : الصلاۃ فی مسجد قباء ، صفحہ : 101 ، حدیث : 324۔