Book Name:Safai Suthrai

پُورا نِظَام فراہم کرتا ہے ، ان دونوں طریقوں یعنی صفائی ستھرائی کا تہوار منانے میں اور صفائی ستھرائی کا پُورا نظام فراہم کرنے میں بڑا فرق ہے ، تہوار منانے سے صِرْف آگہی (Awareness) ملتی ہے ، ترغیب ملتی ہے ، صَفَائی ستھرائی کا ذہن بنتا ہے مگر صفائی ستھرائی کا پُورا نظام فراہم کرنے سے صِرْف ذہن نہیں بنتا بلکہ مِزاج میں تبدیلی آتی ہے ، صاف ستھرا رہنا عادت اور طبیعت کا حِصَّہ بن جاتا ہے۔

مثال کے طَور پر؛ ہاتھ دھونا یہ صَفَائی ستھرائی کا حِصَّہ ہے۔ ہر سال 15 اکتوبر کو عالمی سطح پر Global Handwashing Day (یعنی ہاتھ دھونے کا عالمی دِن) منایا جاتا ہے۔ اس کا اپنی جگہ فائدہ ہے ، لوگوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب ملتی ہے ، بعض لوگ اس دِن کئی کئی مرتبہ ہاتھ دھوتے بھی ہوں گے لیکن اسلام کی خصوصیت یہ ہے کہ اسلام ہمیں ہاتھ دھونے کا تہوار نہیں دیتا بلکہ اسلام ہمیں ہاتھ دھونے کا پُورا نِظَام فراہم کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک مسلمان نے دِن بھر میں کم از کم 12 مرتبہ ہاتھ دھونے ہوتے ہیں ، دیکھئے! *  24 گھنٹوں میں 5 نمازیں فرض ہیں ، اگر ہر نماز سے پہلے وُضُو کیا تو 5 مرتبہ ہاتھ دھونے ہوں گے * پھر اسلام میں کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھو لینے کا حکم ہے ، عموماً لوگ دِن میں 3 مرتبہ کھانا کھاتے ہیں ، لہٰذا اِن کے لئے دِن میں 6مرتبہ ہاتھ دھونا ہوا ، 5 اور 6=11 * ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں ڈالنے سے پہلے 3مرتبہ ہاتھ دھوئےکیونکہ تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ اُس کے ہاتھ نے رات کہاں گزاری۔ ([1])


 

 



[1]...سنن ابو داؤد ،  کتاب الطہارت ، صفحہ : 31 ، حدیث : 103۔