Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

نہ کچھ وقت ذیلی حلقے کے12مدنی  کاموں میں دینےکی کوشش کریں۔اَمیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی طرف سے تو روزانہ کم از کم2گھنٹے مدنی کاموں کے لیے دینے کی ترغیب اِرشادفرمائی گئی ہے، یقیناًجوجتنازِیادہ وقت دے گا،اُس کے لیے ثواب کمانے کے مواقع بھی اُسی قدر زِیادہ ہوں گے۔

یادرہے!ذیلی حلقےکے12مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کا ایک  مَدَنی کام”مسجد درس بھی ہے۔٭”مسجددرس“سےمسجدیں آبادہوتی ہیں۔٭”مسجددرس“سےانفرادی کوشش کرنے کا موقع ملتا ہے۔٭”مسجددرس“سےنمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔٭”مسجد درس“کی برکت سے بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانےکاموقع ملتاہے۔ بھلائی کی باتیں سیکھنے سکھانے کی تو کیا ہی بات ہےچنانچہ

منقول ہےکہ اللہکریم نےحضرتِ موسیعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وَحْی فرمائی: بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کوبھی سکھاؤ ،میں بھلائی سیکھنےاورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گاتاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔([1]) بیان کردہ روایت سےمعلوم ہواکہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سُنَّتوں بھرا بیان کرنےیا درس دینےاورسُننےوالوں کےتو وارے ہی نِیارے ہیں، اِنْ شَآءَ اللہ!اُن کی قبریں اَندرسے جگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا۔آئیے! بطورِ ترغیب”مسجد درس“کی ایک مدنی بہارسُنتے ہیں،چنانچہ

بغض و عناد نکل گیا


 

 



[1]حلیۃالاولیاء، کعب الاحبار، ۶/۵، رقم:۷۶۲۲