Book Name:Ghurbat Ki Barkaten
کھانا تو دیکھو جَو کی روٹی بے چھنا آٹا روٹی بھی موٹی
وہ بھی شکم بھر روز نہ کھانا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
کون و مکاں کے آقا ہو کر دونوں جہاں کے داتا ہو کر
ہیں فاقے سے شاہِ دو عالَم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
قبضے میں جس کے ساری خدائی اُس کا بچھونا ایک چٹائی
نظروں میں کتنی ہیچ ہے دُنیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
(فیضان ِسنت،ص ۴۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اےعاشقانِ رسول!سناآپ نےکہ ہمارے پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےاپنی ذات کےلئےفقر وغربت کو پسندفرمایا،اسی طرحآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی صحبت سےفیض پانے والےصحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننےبھی اپنی مُبارک زندگیاں فقر و فاقےمیں گزاریں،ان پاکیزہ ہستیوں کی زندگی میں بھی کئی کئی روز تک فاقے ہوتے لیکن اس کے باوجودبھی یہ حضرات ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہتے،صبرکرتے اور ہر ہر حال میں ربِّ کریم کا شکر ادا کرتے،آئیے!ترغیب کے لئےاَمیرُ المؤمنین، حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی صبروقناعت کاایک واقعہ سنتے ہیں:چنانچہ
حضرت سُویدبن غَفلہرَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتےہیں:میںاَمیرُ المؤمنین، مولائے کائنات،