Book Name:Ghurbat Ki Barkaten
تاجدار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دربارِپُر انوار میں حاضر تھے کہ ایک شخص حاضِر ہو کر عرض گُزارہوا:یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہکریم کی بارگاہ میں سب سےاچھاعمَل کونساہے؟ تومحبوبِِ خُدا،سَرورِ انبیاء صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےاِرشادفرمایا:سچ بولنا اور امانَت ادا کرنا۔میں نےعرض کی:یارَسُولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید کچھ اِرشاد فرمائیے! فرمایا:مجھ پر دُرودِ پاک پڑھنا کہ یہ عمَل فقر(یعنی غُربت )کو دُور کرتا ہے۔([1])
پڑھتا رہوں کثرت سے درود اُن پہ سدا میں اور ذکر کا بھی شوق پئے غوث و رضا دے
(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۱۱۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثَوَاب کی خَاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([2])
مسئلہ:نیک اور جائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ اتنا ثواب بھی زیادہ ۔
٭اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ٭پوری توجہ کےساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے، ٭ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے٭اگر آپ کے پاس قلم (Pen/Pencil)، ڈائری ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔