Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

صرف اس کاعمل جاتا ہےلہٰذا ہرعقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ مال زیادہ ہونے کی حرص کرنےکی بجائے نیک اعمال زیادہ کرنےکی کوشش کرےتاکہ یہ قبر میں  اس کے بہترین ساتھی ہوں۔([1])

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی  مال ودولت  کی حرص ایسی چیز ہےجو انسان کو رَبِّ کریم سےغافل کر دیتی ہے۔ہروقت مال ودولت کی حِرص میں   مبتلا رہنے والوں ،جمعِ مال کی ہوس میں حلال وحرام کی تمیز بھلا دینےوالوں اور صِرف مال و دولت میں زندَگی کاسُکون تلاش کرنےوالوں  کیلئےعبرت   ہی عبرت ہے۔ لہٰذاآج ہی  مال ودولت کی حرص سےبچ کر اللہکریم کی عبادت  اور فکرِآخرت میں مشغول ہوجائیے۔ آئیے ! مل کر بارگاہ الٰہی میں دعا کرتے ہیں ۔

مال ودولت کی دعا ہم نہ خدا کرتے ہیں                  ہم تو مرنے کی مدینے میں دعا کرتے ہیں

کیوں پھریں شوق میں ہم مال کے مارے مارے                             ہم تو سَرکار کے ٹکڑوں پہ پلا کرتے ہیں

(وسائلِ بخشش مُرمَّم ،ص۲۹۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی  کام ”مسجددرس“

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!اپنےدل سےمال و دولت کی حرص نکالنے،فکرِآخرت کاذہن پانے،نیک بننے اورسنتوں  پرعمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے کچھ


 

 



[1]تفسیرصراط الجنان،پ۳۰،التکاثر،تحت الآیۃ:۲ ،۱۰/۸۱۲ملخصا