Book Name:Ghurbat Ki Barkaten
ہے۔٭یہی غربتاللہ کریم کی رحمتوں کے سائے کا حقدار بناتی ہے ۔٭یہی غربتربِّ کریم کےمحبوب بندوں میں شامل کرواتی ہے۔ ٭یہیغربت گناہوں سے بچنے میں آسانی پیداکرسکتی ہے٭یہیغربتنیکیاں کمانے کا سبب بن سکتی ہے ۔ ٭یہیغربتمالداروں کےمقابلےمیں زیادہ اجرو ثواب حاصل ہونےکاذریعہ بن سکتی ہے ۔٭یہیغربت بروز ِقیامت حساب و کتاب میں آسانی کاسبب بن سکتی ہے۔٭یہیغربت مالداروں سے بہت پہلے جنت میں داخلے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔٭یہی غربت مال ودولت کی آفات سےمحفوظ رہنےکاسبب ہے۔الغرض ایسی غربت جس میں صبر ہو،اس کے بے شمار فوائد ہیں ۔
آقاکریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی مُبارک زندگی
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!یادرکھئے!غربت کےسب فضائل اور برکتیں اُسی غریب مسلمان کےلئےہیں جوطلبِ ثواب اور اللہ پاک کی رضا پر راضی رہتے ہوئے غُربت پرصبر کرے۔غربت میں صبر کرناعظیم عبادت اور اَجر ِعظیم کاسبب ہے،غربت پرصبرکرنے کا ذہن بنانے کے لئے ہمیں اپنے پیارے پیارےآقا،مکی مدنی مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مُبارک زندگی کوسامنےرکھناچاہئے، آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکئی کئی روزتک پیٹ بھرکر کھانا تناول نہ فرماتے،بلکہ مبارک پیٹ پر پتھر باندھتے تھے،پورا پورامہیناآپصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےمکان ِعالی شان کے(چُولہے میں)آگ نہ جلتی تھی،چندکھجوروں اورپانی پر گزارا فرماتے تھے،الغرض آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےغربت کو پسند فرمایا۔