Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

پاک اپنے تمام بندوں  کا رزق ایک جیساکر دے تو یہ بھی ہوسکتا تھا کہ لو گ مال کے نشے میں  ڈوب کر سرکشی کے کام کرتے اور یہ بھی صورت ہوسکتی تھی کہ جب کوئی کسی کا محتاج نہ ہو گا تو ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنا ناممکن ہو جائےگا جیسے کوئی گندگی صاف کرنےکےلئےتیار نہ ہوگا،کوئی سامان اٹھانے پرراضی نہ ہوگا،کوئی تعمیراتی کاموں  میں  محنت مزدوری نہیں کرے گا، یوں  نظامِ عالَم میں  جو بگاڑ پیدا ہو گااسے ہرعقلمند باآسانی سمجھ سکتاہے۔([1])

              پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی ربِّ کریم کےہرہرکام میں حکمت ہوتی ہے،کسی کومال دولت کی کثرت عطاکرنے میں بھی حکمت ہےتوکسی کوغریبی اورتنگدستی کی حالت میں رکھنے میں بھی حکمت ہے ،مگر ہم اس کی حکمتوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔آئیے !ترغیب کے لئے ایک  حدیثِ مُبارکہ سنتے ہیں :چنانچہ

امیری،غریبی کی بڑی حکمت

نبی کریم،رؤف رّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:اللہپاک ارشادفرماتا ہے: بےشک میرے بعض مومن بندے ایسے ہیں کہ ان کے ایمان کی بھلائی مالداری میں ہے،اگرمیں انہیں فقیرکردوں توا س کی وجہ سےان کا ایمان خراب ہوجائےگا۔ بےشک میرے بعض مومن بندےایسےہیں کہ ان کےایمان کی بھلائی فقیری میں ہے،اگر میں انہیں مالدار بنادوں تو اس کی وجہ سے ان کا ایمان خراب ہو جائے گا۔ میں اپنےعلم سےاپنے


 

 



[1]تفسیرصراط الجنان،پ۲۵،الشوریٰ،تحت الآیۃ:۲۷، ۹/۶۴