Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

کی کثرت  کرنے کے بجائےکثیر مال ودولت جمع  کرنے کی کوشش  کر رہےہیں۔

قناعت پسندی کے فوائد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!قناعت پسندی بہت عظیم نعمت ہے اور اس کی بڑی برکتیں اور بے شمار فائدے ہیں: ٭ قناعت پسندی سے دل پُر سکون، نفس مطمئن اور طبیعت خوشگواررہتی ہے۔ ٭ قناعت پسندی انسان کو ذہنی پریشانیوں ، نفسیاتی بیماریوں، باطنی امراض اور خواہشات کی غلامی سے بچائے رکھتی ہے۔ ٭ قناعت پسندی سے دل کی صفائی، اخلاق کی بلندی، رزق کی پاکیزگی اور معاشرے کی اچھائی برقرار رہتی ہے۔ ٭ قناعت پسندی زندگی کوتنگی ،بے چینی، بد نظمی، بے ترتیبی سے محفوظ رکھتی ہے۔٭ قناعت پسندی سے آپس کے تعلقات، محبتیں اور رشتے مربوط اور مستحکم رہتے ہیں۔٭ قناعت پسندی دِینی غیرت،ایمانی حرارت، عزّت ِنفس، خود داری اور خود مختاری کو سلب نہیں ہونے دیتی۔ ٭ قناعت پسندی سے دینی ودنیاوی حقوق وواجبات ادا کرنے، ذمےداریاں نبھانے اور تقاضے پورے کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ٭ قناعت پسندی وقت، توانائی،تندرستی، عقل، ذہانت اور صلاحیت کو غیر ضروری کاموں میں خرچ نہیں ہونے دیتی۔٭حقیقت یہ ہے کہ قناعت پسندی ہی سچی کامیابی اور اصل دولتمندی ہے، جیساکہ رسولِ رحمت،شفیعِ اُمّت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ارشادِ گرامی ہے”ليْسَ الْغِنَى عَنْ كَثْرَةِ الْعَرَضِ،وَلكِنَّ الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ امیری مال ومتاع کی بہتات میں نہیں ہے، اصل امیری دل کی امیری ہے۔ (مسلم، کتاب الزکوۃ، باب لیس الغنی۔۔الخ، ص۴۰۵، حدیث:۲۴۲۰)