Book Name:Ghurbat Ki Barkaten
163 مَدَنی پھول“ اور”101 مَدَنی پھول“ھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں
پیارے پیارےاسلامی بھائیو! اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا ”نیکیاں چھپائیے“جس میں ریاکاری کی تعریف،ریاکاری کی تباہ کاریاں،ریاکاری کی مذمت میں آیات و احادیث،ریاکاری کی مثالیں،نیکیاں چھپانے کے حوالے سے بزرگانِ دین کے اقوال و واقعات،اخلاص کا انعام، جذبۂ اخلاص پیدا کرنے کے طریقے اور دیگر کئی اہم ترین نکات بیان کیے جائیں گے۔لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خودآنےکی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں
پڑھے جانے والے(6)دُرودِ پاک اور (2)دُعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ