Book Name:Ghurbat Ki Barkaten

یادرکھئے!جولوگ مال  ودولت جمع کرنےکی حرص میں رہتےہیں انہیں  سوچنا چاہئے کہ جب موت آئےگی تویہ سب چیزیں ادھر ہی رہ جائیں گی،مال و دولت بینک میں ہی پڑارہ جائےگا،ساری جائیدادیں رشتےدار آپس میں تقسیم کرلیں گے،عمدہ عمدہ گاڑیاں یہیں رہ جائیں گی اور  ہمیں ان چیزوں سے کچھ کام نہ آئےگا،جیساکہ

اللہ پاک پارہ 30 سورۂ تکاثر  میں ارشاد فرماتا ہے :

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ(۱) حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَؕ(۲) كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ(۳) ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ(۴) كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِؕ(۵) لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ(۶) ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْۙنِ(۷) ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸) (پ:۳۰،التکاثر:۱- ۸)        

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:تمہیں غافل رکھا مال کی زیادہ طلبی نے یہاں تک کہ تم نے قَبروں کا منہ دیکھا۔ہاں ہاں جلد  جان جاؤ گے ۔پھر  ہاں ہاں جلد  جان جاؤ گے ۔ہاں ہاں اگر یقین کا جاننا جانتے تو مال کی محبت نہ رکھتے ۔بے شک ضرور جہنم دیکھوگے۔ پھر بے شک ضرور اسے یقینی دیکھنا دیکھو گے۔پھر بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی۔

       تفسیر صراطُ الْجنان میں ہے:یادرہےجس مال کےزیادہ ہونےکی حرص کی جاتی ہےاس  کی حقیقت یہ ہےکہ یہ اس وقت تک انسان کے ساتھ رہتے ہیں  جب تک اس کےجسم میں  روح باقی ہے اور جیسے ہی روح اس کےتن سے جدا ہوتی ہے اور اسےقبر میں  دفن کر دیا جاتا ہے تو وہ مال اس کا ساتھ چھوڑدیتاہے اورقبر میں  اس کے ساتھ