Silah Rehmi

Book Name:Silah Rehmi

السَّبِیْلِؕ-ذٰلِكَ خَیْرٌ لِّلَّذِیْنَ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَ اللّٰهِ٘-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ(۳۸)

اور مسکین اور مسافر کو  یہ بہتر ہے اُن کے لئے جو اللہ کی رضا چاہتے ہیں اور اُنہِیں کا کام بنا ۔

       مُفسّرِ شہیر، حکیمُ الاُمَّت مُفْتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ َعَالٰی عَلَیْہ اس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں: یہ آیتِ کریمہ تمام قَرابت داروں کے حُقُوق اَدا کرنے کا حکم دے رہی ہے، اس سے معلوم ہوا کہ ہر رِشْتہ دار کا حق ہے، اس میں تمام قرابت دارشامل ہیں اوراس آیت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ قرابت داروں سے سُلُوک اور صَدَقہ و خَیْرات نام و نُمود، رَسْم کی پابندی سے نہ کرے ،مَحْض رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کےلیے کرے ،تب ثواب کا مُسْتَحِق ہے۔

 ایک اور  مقام پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

وَ  اتَّقُوا  اللّٰهَ  الَّذِیْ  تَسَآءَلُوْنَ  بِهٖ  وَ  الْاَرْحَامَؕ-اِنَّ  اللّٰهَ  كَانَ  عَلَیْكُمْ  رَقِیْبًا(۱))پارہ:۴، النساء:۱)

 تَرْجَمَۂ کنزالایمان: اوراللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رِشْتوں کا لحاظ رکھو،بے شک اللہ ہر وَقْت تمہیں دیکھ رہا ہے۔

       مفسّرِ شہیر، حکیمُ الاُمَّت مُفْتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیتِ کریمہ کے تحت اِرشاد فرماتے ہیں:مُسَلمانوں پر جیسے نماز، روزہ، حج،زکوٰۃ وغیرہ ضروری ہے ، ایسے ہی قَرابت داروں کے حق اَدا کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔ مزید اِرشادفرماتےہیں:اپنے عزیزوں،قریبوں پراچھا سُلُوک بہت ہی مُفید ہے، دُنیا میں بھی، آخرت میں بھی، اس سے زِندگی، موت، آخرت سب سنبھل جاتی ہے۔ (تفسیرِ نعیمی ، ج۴، ص۴۵۶) 

       میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے  ہمیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آنے کا حکم دیا ہے ۔اس کو یُوں سمجھئے کہ حکومتِ وَقْت اگر کسی کو کسی کام سے مَنْع کر دے  اور اس  جُرم کے مُرتکب(یعنی اُس جرم کے کرنے والے) پر سزا کااِعْلان بھی کر دے،تو کوئی سمجھدار شخص  جان بُوجھ