Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

مجلس مدنی مُذاکرہ کا تعارُف!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عِلْم ایک لازَوال دولت ہے اور ہمارے دینِ اسلام  میں تو علمِ دِین  حاصل کرنے کے بے شُمار فَضائل بیان کیے گئے ہیں ۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسُنَّت ،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابو بلا ل محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے’’علم بے شُمار خزانوں کا مجموعہ ہے، جن کے حُصُول کا ذریعہ سُوال ہے۔‘‘کے قول  کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سُوال و جواب کا ایک سِلْسلہ شُروع کیا،جسے تنظیمی اِصْطِلاح میں”مدنی مُذاکَرہ“ کہا جاتا ہے۔ کثیر اسلامی بھائی، مَدَنی مُذاکروں میں عَقائد و اَعمال، فضائِل و مَنَاقِب، شریعت و طریقت، تاریخ وسیرت، سائنس وطِبّ، اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات، معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات کے مُتَعَلِّق مختلف قسم کے سُوالات کرتے ہیں اور شیخِ طریقت، امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  انہیں حکمت آموز و عشقِ رسول میں ڈوبے ہوئے جوابات سے نوازتے  ہیں۔آپدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے لبریز مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کے مُقدّس جَذبے کے تحت ”مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ“ ان مَدَنی مُذاکروں  کو تحریری اور آڈیو، ویڈیو  سی ڈیز کی صُورت میں پیش کرنے کی سَعادَت حاصل کر تی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّاب تک مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ 319آڈیو کیسٹیں اور ویڈیو سی ڈیز اور 5 تحریری مَدَنی مُذاکرے،مکتبۃ المدینہ سے رسائل کی صورت میں پیش کرنے کی سَعادَت حاصل کر چکی ہے ،اور مزید کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمَدَنی مُذاکروں کےمدنی پھول پڑھنے و سُننے سے عَقائد و اعمال اور ظاہر و باطن کی اِصلاح، محبت ِالٰہی و عشقِ رسول کی لازَوال دولت کے ساتھ ساتھ نہ صِرْف شَرعی، طبّی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا لاجواب خزانہ ہاتھ آتا ہے بلکہ مزید حُصُولِ عِلْمِ دین کا جذبہ بھی بیدار ہوتا ہے۔ 

مدنی کاموں میں حصہ لیجئے: